وی بی ایم پی کے احتجاج کا 5991 واں روز، سلمان بلوچ، ساحر بلوچ اور دلیپ داس کی جبری گمشدگی پر اظہار تشویش

کوئٹہ: بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے قائم احتجاجی کیمپ کو نیاز محمد کی سربراہی میں 5991 دن مکمل ہوگئے۔

احتجاجی کیمپ کا دورہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، بشمول کامریڈ منظور بلوچ، نے کیا اور مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تنظیم کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ ملکی اداروں کے اہلکاروں نے رات 3 بجے نشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر سلمان بلوچ کو ساحر بلوچ اور دلیپ داس کے ہمراہ بولان پلازہ کوئٹہ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ سلمان بلوچ، ساحر بلوچ اور دلیپ داس کی گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش نہ کرنا اور ان کی جبری لاپتہ ہونا ملکی قوانین اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں کے سربراہان سے اپیل کی کہ سلمان بلوچ اور ان کے دوستوں کی جبری گمشدگی کا نوٹس لیا جائے، اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں فوری طور پر منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے، اور اگر وہ بےقصور ہیں تو ان کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرکے ان کے خاندان کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔

وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کے رہائشی مسلسل 5991 دن سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں، اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس معاملے پر مسلسل تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، مزید 6 افراد لاپتہ، دو بازیاب

جمعرات نومبر 6 , 2025
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید پانچ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ دو افراد بازیاب ہو گئے ہیں۔ ضلع خضدار کی تحصیل نال سے موصول اطلاعات کے مطابق، گزشتہ دس روز کے دوران پاکستانی فورسز نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ