
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو متعدد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مند کے علاقے دستچین آج صبح میں فوجی قافلے کی سیکورٹی پر مامور دو اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
حملے کے فوری بعد تربت سے ہیلی کاپٹر مند کے جانب روانہ ہوا جس نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں تربت منتقل کیں۔
اسی دوران تربت کے علاقے گھنہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر راکٹ فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے بعد علاقے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق، حالیہ حملوں میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصان کے علاوہ اسلحہ اور دیگر فوجی ساز و سامان بھی تحویل میں لیا گیا ہے تاہم، اب تک کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
