
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کو حملوں کا سامنا، متعدد اہلکار ہلاک، حملہ آوروں نے فورسز کا اسلحہ اور سامان ضبط کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آواران کے کنیرہ علاقے میں آج صبح پاکستانی فوج پر بلوچ آزادی پسندوں نے حملہ کیا، جس میں متعدد اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ حملہ آوروں نے فورسز کا اسلحہ اور دیگر سامان ساتھ لے گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
کولواہ میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا، اس دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
مند میں بھی پاکستانی فوج پر حملے کی اطلاعات ہیں جبکہ کافی دیر سے ہیلی کاپٹر مسلسل گشت کر رہے ہیں، اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ان حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی۔
