
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اسماعیل ولد نصیر ساکن کہنک مند کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔
دوسری جانب، ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت آپسر کے کوہ مراد کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سعید احمد ولد صوالی نامی شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سعید احمد اپنے زرنج موٹر سائیکل پر آپسر کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ پیٹ اور پاؤں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
اس واقعے کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے۔
