بلیدہ جاڑین کے پہاڑی علاقے سے چار نوجوانوں کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے علاقے بلیدہ جاڑین سے چار نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت ذاکر ولد عبداللہ، رزاق ولد عبداللہ، صادق ولد مبارک، اور باہڈ ولد رحیم بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان تقریباً ایک ہفتہ قبل پکنک منانے کے لیے گئے تھے اور اسی روز سے ان کے موبائل فون بند تھے۔ لواحقین نے ان کی گمشدگی کے بعد سوشل میڈیا پر مدد کی اپیلیں بھی کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق چاروں نوجوانوں کی لاشیں جاڑین کے پہاڑی علاقے سے برآمد ہوئیں جو بُری طرح مسخ شدہ حالت میں تھیں، جبکہ ان کی موٹر سائیکلیں بھی جلی ہوئی حالت میں ملی ہیں۔

پولیس حکام نے تاحال دو لاشوں کی شناخت کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک لاش کے گلے پر رسی بندھی ہوئی پائی گئی، جس سے شبہ ہے کہ مقتولین کو قتل کیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور لواحقین لاشوں کی تلاش اور وصولی کے لیے پہاڑی علاقے کی جانب روانہ ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اروماڑہ اور کوہلو حملوں میں پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

اتوار نومبر 2 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے یکم نومبر کی صبح تقریباً 8:00 بجے کے قریب اورماڑہ کے مقام کواری شاہراہ پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی بم دھماکے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ