
کوہلو-بارکھان شاہراہ پر قائم ایک نجی کمپنی کے کرش پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں لیویز سپاہی راز محمد ولد خان محمد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ لیویز سپاہی سیوا خان لوبارانی اور رفیق اللہ زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
