
تربت کے علاقے سری کہن سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے تربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، سری کہن چلو کے ایک خالی پلاٹ سے لاش ملنے کے بعد ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ مقتول کی شناخت ایاز بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو آبسر کولوائی بازار کے رہائشی تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب مستونگ میں بھی پولیس تھانہ ولی خان کی حدود سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، لاش کو شناخت کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم دنوں کے قتل کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
