
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم چھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو کمانڈوز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نائیک طارق، سپاہی مزمل، سپاہی فراز، سپاہی اعظم نواز، لانس نائیک شاہجہان اور سپاہی آبشار کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج اور بلوچ آزادی پسندوں کے درمیان آج شدید جھڑپیں ہوئی جن میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگوچر اور ملحقہ علاقوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں فورسز نے علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
