بساک کا چوتھا مرکزی کونسل سیشن اختتام پذیر، اُزیر بلوچ چیئرمین اور پیرجان بلوچ سیکریٹری جنرل منتخب

کیچ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (BSAC) کا چوتھا مرکزی کونسل سیشن “بیادِ عطاشاد و آزات جمالدینی، بنامِ بلوچ خواتین” کے عنوان سے کیچ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کی صدارت تنظیم کے سابق چیئرمین شبیر بلوچ نے کی۔

سیشن کے دوران مختلف تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق الیکشن کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں اُزیر بلوچ کو مرکزی چیئرمین اور پیرجان بلوچ کو سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

تنظیم کے مرکزی ترجمان کے مطابق نو منتخب قیادت کی حلف برداری تقریب کل سرکٹ ہاؤس ہال، کیچ میں منعقد کی جائے گی، جبکہ اجلاس کی تفصیلی رپورٹ جلد میڈیا کو جاری کی جائے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور میں پاکستانی فوج کے تشدد کی شکار بلوچ لڑکی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی

جمعرات اکتوبر 30 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پنچی میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد تشدد اور مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے سے زخمی نوجوان بلوچ لڑکی زیرِ علاج حالت میں دم توڑ گئی ہے۔ مقامی صحافیوں کے مطابق، متوفیہ لڑکی کی شناخت نازیہ کے نام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ