تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تمپ میں دو نوجوان جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے میری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت نجیب ولد ماسٹر یعقوب سکنہ میری کے طور پر ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کرولا گاڑی میں سوار مسلح شخص نے نجیب پر فائرنگ کی اور فوری طور پر موقع سے فرار ہو گیا۔ قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

دوسری جانب، تمپ کے علاقے کونشقلات میں پاکستانی فوج نے گزشتہ رات گھروں پر چھاپے مارے، جس دوران دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ جبری لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت حارس ولد حاجی بابو اور مومن ولد ماما باہڈ کے طور پر ہوئی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حراست میں لینے کے بعد ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی، اور انہوں نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نظر بندی کیس: سپریم کورٹ نے درخواست پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دی

جمعرات اکتوبر 30 , 2025
پاکستان سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی نظر بندی کے خلاف درخواست کو ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ