براہوئی زبان کے عظیم شاعر محمد اسحاق سوز براہوئی انتقال کر گئے

براہوئی زبان کے معروف شاعر، ادیب اور ’’شہنشاہِ غزل‘‘ کے لقب سے مشہور محمد اسحاق سوز براہوئی انتقال کر گئے۔
وہ 77 برس کے تھے اور طویل علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی اسپتال میں آج 29 اکتوبر کو وفات پا گئے۔

محمد اسحاق سوز براہوئی کا تعلق شیخ واصل، ضلع مستونگ (ساراوان) سے تھا، جہاں وہ 1948ء میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے براہوئی زبان و ادب کو ایک نئی شناخت اور بلند مقام عطا کیا۔

سوز براہوئی کے نصف درجن سے زائد شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں، جنہوں نے براہوئی غزل اور نظم کو بامِ عروج تک پہنچایا۔ ان کا شمار براہوئی زبان کے ان چند شعرا میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف زبان کو نیا ادبی ذائقہ دیا بلکہ اس کی ثقافتی روح کو بھی زندہ رکھا۔

ادبی حلقوں نے ان کی وفات کو براہوئی زبان و ادب کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: پاکستانی فورسز ہاتھوں گرفتارماں بیٹی تشدد و بدفعلی بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات اکتوبر 30 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے پنچی علاقے میں پاکستانی فورسز نے مبینہ طور پر ایک ماں اور اس کی بیٹی کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق، دونوں کو بعد ازاں نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی افراد کے مطابق، اس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ