
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں پاکستانی فوج کے ایک موٹر سائیکل قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ منگل کی صبح بلیدہ کے علاقے ریکو میں پیش آیا، جہاں تین موٹر سائیکلوں پر سوار فوجی اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔ حملے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے اور ہلاک اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم، گزشتہ روز آواران کے علاقے جھاؤ میں بھی پاکستانی فورسز پر ایک حملہ ہوا تھا، جس میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کی تھی۔
حکام کے جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
