اوتھل: کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ خوفناک حادثے کا شکار، 6 جاں بحق، 19 زخمی

اوتھل کے قریب قومی شاہراہ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک مسافر کوچ پتھروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 19 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور قومی شاہراہ کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کوچ کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، اور متعدد مسافر گاڑی کے ملبے میں پھنس گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا، جہاں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، جبکہ متاثرہ کوچ اور ٹرک کو سڑک کے کنارے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند میں جبری لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

پیر اکتوبر 27 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند بلوچ آباد میں جبری لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر رکھا ہے، جس کے باعث ایران جانے والی سڑک مکمل طور پر بند ہوگئی ہے اور گاڑیوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ