فری بلوچستان موومنٹ جرمن برانچ کے رکن مالک بلوچ انتقال کر گئے

فری بلوچستان موومنٹ (ایف بی ایم) کی جرمن برانچ کے رکن مالک بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مرحوم گزشتہ تقریباً دو برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جرمنی کے شہر ہنوفر کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مالک بلوچ کا تعلق بلوچستان کے علاقے مہیر مند سے تھا۔ وہ پاکستانی فورسز کے بڑھتے ہوئے جبر و تشدد سے تنگ آکر 2015 کے دوران جرمنی میں پناہ گزین بن گئے تھے، جہاں وہ بلوچ قومی تحریک سے وابستہ سرگرمیوں میں متحرک رہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مرحوم کی تدفین جرمنی میں ہی کی جائے گی۔ متوفی کے جنازے کا مقام اور وقت تاحال طے نہیں کیا جا سکا۔

ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی کارکنان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور بلوچ تحریک میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

صدر ٹرمپ کا دورہ ایشیاء آسیان اجلاس میں امن معاہدوں پر دستخط، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

اتوار اکتوبر 26 , 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایشیا دورے کا آغاز کرتے ہوئے ملائیشیا میں جاری آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان مفاہمتی معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے جنوب مشرقی ایشیا میں سیاسی کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں اقتصادی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ