مند بلوچ آباد میں جبری لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی کا اعلان

بلوچستان کے علاقے مند بلوچ آباد میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوانوں کی گمشدگی کے خلاف اہلِ خانہ نے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ ریلی کل صبح 11 بجے نکالی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 23 اکتوبر کو پاکستانی فوج نے مند کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے، جس دوران تین نوجوانوں ہارون ولد محمد جان، حمود ولد محمد جان، اور فہد ولد عثمان کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔ تینوں نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ اہلِ خانہ کو اس بارے میں کسی قسم کی اطلاع یا قانونی دستاویز فراہم نہیں کی گئی۔

اہلِ خانہ کے مطابق جبری گمشدگیوں کے خلاف یہ احتجاجی ریلی 26 اکتوبر کو بلوچ آباد سے سورو بار تک نکالی جائے گی، جو بعد ازاں دھرنے کی شکل اختیار کرے گی۔

لواحقین نے مند اور ملحقہ علاقوں کے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت میں فائرنگ سے ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے ہلاک

ہفتہ اکتوبر 25 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے مقامی طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے تھا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ