
بلوچستان کے علاقے تربت میں واقع ساہجی کے پہاڑی سلسلے میں فوجی آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فضائی اور زمینی فوج ساہجی کے مختلف مقامات پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے تین سے چار ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز نے ساہجی کے پہاڑی علاقوں کے اوپر کئی گھنٹوں تک پروازیں کیں، جبکہ زمینی فوجی دستے بھی پہاڑی کے قریب پہنچ کر کیمپ قائم کر رہے ہیں۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ مزید تفصیلات موصول ہونے کا انتظار ہے۔
