زامران، قلات اور مستونگ میں قابض پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے زامران، قلات اور مستونگ میں تین مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج و رسد کو نشانہ بنایا جبکہ شاہراہوں پر ناکہ بندیاں کی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے زامران میں کلکی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے قافلوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے پہنچے تھے، دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات کے علاقے منگچر میں کوئٹہ-کراچی مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، اس دوران قابض فوج نے پیش قدمی کی کوشش کی جس کو سرمچاروں نے حملے میں نشانہ بناکر پسپا کردیا، حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ قابض فوج نے اس دوران کواڈ کاپٹر سے بم گرائے تاہم سرمچار اس سے محفوظ رہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی، مَروْ میں گریڈ اسٹیشن کے قریب ناکہ بندی قائم کی، دوران اسنیپ چیکنگ سرمچاروں نے ایک گاڑی کو تحویل میں لیا جس میں قابض فوج کیلئے راشن سمیت منشیات لے جایا جارہا تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکہ نے روس کی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی

جمعرات اکتوبر 23 , 2025
امریکی حکومت نے روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں Rosneft اور Lukoil پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق، ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ یوکرائن میں روسی فوجی کارروائیوں کی مالی معاونت کر رہی ہیں۔ پابندیوں کے تحت ان کمپنیوں کے امریکی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ