
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں معدنیات لے جانے والی ٹرک پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ حملہ کھڈکوچہ تحصیل ایریا میں کیا گیا۔
مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ مستونگ کی تحصیل دشت میں گذشتہ روز بدھ کی شام، نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو اغوا کر لیا تھا۔ اغوا شدگان علاقے میں پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کی تعمیر پر کام کر رہے تھے اور ان کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔
