
بلوچستان کے سرحدی علاقے مند میں گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے مختلف گھروں پر چھاپے مارے، جس کے دوران تین کمسن نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں ہارون ولد محمد جان، اس کے بھائی محمود، اور فہد ولد حاجی عثمان شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ نوجوان گھر میں سو رہے تھے جب رات تقریباً تین بجے فورسز نے چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
جبری گمشدگیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ اہلِ خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔
