
بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ یہ اقدام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے حالیہ دورۂ بھارت کے بعد کیا گیا، جس میں طے پایا تھا کہ بھارت اپنے تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے گا۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور افغانستان میں بھارت کی ترقیاتی، انسانی امداد اور صلاحیت سازی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ یاد رہے کہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم 2022 میں ایک محدود تکنیکی مشن دوبارہ تعینات کیا گیا تھا۔
