نوشکی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

نوشکی کے علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت عبیداللہ ساکن بٹو لانڈھی اور عبدالرزاق ساکن غریب آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان: اوتھل چیک پوسٹ پر طویل روکنے کے باعث بچی انتقال، مسافروں کا احتجاج

بدھ اکتوبر 22 , 2025
بلوچستان کے علاقے اوتھل میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بسوں کی طویل چیکنگ کے دوران ایک بیمار بچی کو بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث انتقال کر گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا، جب بلوچستان سے کراچی جانے والی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ