
جاپان کی پارلیمنٹ نے منگل کو سانائے تاکائیچی کو ملک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم منتخب کر لیا۔
جاپان کے سابق وزیر اعظم فومیو کشیدا کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر اعظم جاپان اور پارٹی سربراہ کی نشست خالی رہی جس کے بعد پارٹی قیادت سانائے تاکائیچی کے حوالے کردی گئی اور وزیر اعظم جاپان کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کا عمل ہوا جس میں سانائے تاکائیچی نے 290 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل امیدوار شگیرو ایشیبا نے 164 ووٹ حاصل کئے۔
ان کے انتخاب کے بعد ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ میں نیکی انڈیکس میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تاکائیچی نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ وہ “ملک کی سلامتی، معیشت اور توانائی پالیسی کو مضبوط بنانے” کو اپنی ترجیح بنائیں گی۔
