ڈھاڈر میں پولیس تھانے پر حملہ کر کے سرکاری اسلحہ ضبط کیا اور مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کے بعد پورے شہر میں گشت کیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 19 اکتوبر سہ پہر 2:30 بجے کچھی کے علاقہ حاجی شہر، ڈھاڈر میں پولیس تھانے کا گھیراؤ کیا۔ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو حراست میں لے کر تھانے میں موجود تمام سرکاری اسلحہ اور حربی سازوسامان ضبط کرنے کے بعد تھانے کو نذرِ آتش کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ دریں اثنا سرمچاروں نے ڈھاڈر شہر سے ملحقہ علاقوں کو ملانے والی شاہراہ بند کرکے حاجی آباد میں گشت جاری رکھا، جبکہ پولیس اہلکاروں کو انسانیت اور بلوچیت کے ناطے رہا کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کچھی کے علاقہ حاجی آباد، ڈھاڈر میں پولیس تھانے پر حملہ، سرکاری اسلحہ ضبط کرنے اور ناکہ بندی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم ڈھاڈر، کچھی اور ملحقہ علاقوں میں بسنے والے بہادر بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچ سرمچاروں کا دست و بازو بن کر اس قومی جنگ میں بھرپور حصہ لیں۔ یہ جنگ بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پروم: ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی اغوا کے بعد قتل

پیر اکتوبر 20 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم میں پاکستانی فوج کی پشت پناہی میں سرگرم ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے دو نوجوانوں کو گھروں سے اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، قتل ہونے والے افراد کی شناخت ظہور ولد عرض محمد، سکنہ جائیں پروم اور فقیر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ