
پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے صوبائی اسمبلی کے رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح کے بھائی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق رحمت صالح کا چھوٹا بھائی، ولید صالح پنجگور کے علاقے چتکان میں اپنے گھر کے دروازے پر کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
فائرنگ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے۔
