تربت: سی پیک روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 جاں بحق، 1 زخمی

گزشتہ رات تربت کے قریب کیساک کے مقام پر سی پیک روڈ پر ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب ایک تیز رفتار گاڑی سامنے سے آنے والی تیل بردار زمیاد سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہ جان ولد رحیم بخش اور نعیم ولد نبی بخش (ساکنان ہیرونک) جبکہ بہادر ولد ہاشم (سکنہ شاپک) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے میں ڈاکٹر شبیر ولد میراں شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مقامی افراد نے سی پیک روڈ پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور اور خضدار میں قابض فورسز و پولیس اسٹیشن پر حملہ اور پولیس کا اسلحہ ضبط کیا جبکہ مستونگ میں معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

اتوار اکتوبر 19 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے سترہ اکتوبر کی رات 8 بج کر 30 منٹ پر پنجگور میں نواز ہوٹل کے قریب چین پاکستان اقتصادی راہداری روڈ پر ناکہ بندی کی۔ دوران ناکہ بندی پولیس کی ایک گشتی ٹیم، جو سرکاری گاڑیوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ