پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ڈیرہ بگٹی کے جبری لاپتہ تین افراد کی لاشیں برآمد

ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے تین جبری لاپتہ افراد کی لاشیں صحبت پور سے برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سی ٹی ڈی نے ایک مبینہ مقابلے میں تین افراد کو ہلاک کیا، تاہم مقامی لوگوں اور لواحقین نے اسے جعلی مقابلہ قرار دیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو کی شناخت جمیل ولد خاوند بخش بگٹی اور پیر جان ولد کرمان بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے، جو ڈیرہ بگٹی کے نواب بازار اور بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخ مریٹہ سے تعلق رکھتے تھے۔ تیسرے شخص کی شناخت حاضر بگٹی کے نام سے ہوئی ہے، تاہم اس کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

ذرائع کے مطابق جمیل بگٹی اور پیر جان بگٹی کو 19 مارچ 2025 کو ڈیرہ بگٹی شہر سے پاکستانی فورسز اور آئی ایس آئی اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رواں سال 12 جون کو سوئی میں سی ٹی ڈی نے مبینہ جعلی مقابلے کے دوران پہلے سے لاپتہ تین نوجوانوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ان کی شناخت یوسف ولد شاہ نواز بگٹی، علی بیگ ولد پاپی بگٹی اور زاہد ولد عثمان بگٹی کے ناموں سے ہوئی تھی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: سی پیک روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 جاں بحق، 1 زخمی

ہفتہ اکتوبر 18 , 2025
گزشتہ رات تربت کے قریب کیساک کے مقام پر سی پیک روڈ پر ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب ایک تیز رفتار گاڑی سامنے سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ