
بلوچستان کے علاقے تربت میں ایم 8 شاہراہ پر دیہات کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابراہیم ولد علی اکبر سکنہ دشت چوٹ اور سلمان ولد خدا بخش کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت عطا اللہ ولد محراب سکنہ دیہات کے نام سے ہوئی ہے۔
لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا، جہاں ضروری طبی امداد اور کارروائی جاری ہے۔

