نصیر آباد میں قابض فوج پر حملوں میں تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے، جبکہ بجلی کے دو ٹاور تباہ کر دیے گئے۔ بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے نوتال کے قریب قابض پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر بھاری اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ اس حملے کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ دریں اثنا، بی آر جی کے سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے چھتر میں بلوچستان سے پنجاب جانے والی بجلی کی لائن کے ٹاورز کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے اڑا دیا۔ اس حملے کے نتیجے میں دو ٹاور زمین بوس ہوگئے جبکہ دو کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ تیسرا حملہ نصیر آباد کے علاقے رابی میں اُس وقت کیا گیا جب گیس کی نگرانی پر مامور سیکورٹی فورسز ہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم بی آر جی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ ایسی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ قومی تحریک: پاکستانی پروپیگنڈا، بیانیہ اور سوشل میڈیا وار فیئر

جمعرات اکتوبر 16 , 2025
تحریر: دودا بلوچ – آخری قسط جیسا کہ پہلے حصّے میں ذکر ہو چکا ہے کہ بیانیہ اور پروپیگنڈا کس طرح کام کرتے ہیں، نوم چومسکی کے ماڈل آف پروپیگنڈا کی تفصیل بھی بیان کی جا چکی ہے۔ ساتھ ہی جنگوں اور تحریکوں میں پروپیگنڈا اور بیانیہ کی اہمیت پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ