بلوچ نسل کشی روکنے کے لیے بلوچ علماء کردار ادا کریں، بی وائی سی کی مولانا عبدالسلام عارف کے ساتھ نشست

بلوچ عالم دین ہر پلیٹ فارم بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگی پر آواز اٹھائیں۔

کراچی : معروف عالم دین اور کراچی میں الیوسف اسلامک اکیڈمی کے سربراہ مولانا عبدالسلام عارف کے ساتھ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی خصوصی نشست ہوئی جس میں بلوچ قوم کی نسل کشی اور جبری گمشدگیوں پر بلوچ علماء کے کردار اور ان سے توقعات پر شرکاء نے تفصیلی گفتگو کی۔

یہ نشست لیاری کے محلہ غریب شاہ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت بی وائی سی کے رہنماء لالا عبدالوہاب نے کی جس میں بی وائی سی گوادر کے سرکردہ رکن عبداللہ بلوچ اور انسانی حقوق کے متحرک کارکن زاہد بگٹی بھی موجود تھے۔

نشست میں شرکاء نے کہا یہ نشست بلوچ مذہبی رہنماؤں سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ وہ ہر پلیٹ فارم بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگی پر آواز اٹھائیں۔ وہ پاکستان کے تمام مدارس میں اس ظلم کے خلاف رائے سازی کے لیے کردار ادا کریں اور انھیں آگاہ کریں کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہو رہی ہے اور لوگ قتل کیے جا رہے ہیں۔

پروگرام کے منتظمین نے مولانا عبدالسلام عارف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا مولانا عبدالسلام عارف کراچی میں بلوچ نسل کشی کے خلاف ایک توانا آواز ہیں۔ ہم آئندہ بھی امید رکھتے ہیں کہ آپ ہمیشہ کی طرح ہمارے کاروان کا حصہ ہوں گے۔

اس موقع پر بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے پروگرام کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل نہیں کیے جاسکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ جبری لاپتہ افراد کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کو 5349 دن ہوگئے۔

بدھ فروری 14 , 2024
بلوچ جبری لاپتہ افراد کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کو 5349 دن ہوگئے۔

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ