
بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد نے خاران-نوشکی اور خاران-بسیمہ مرکزی شاہراہ پر دو مختلف مقامات پر دو گھنٹوں سے زائد ناکہ بندی کی اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی۔
عینی شاہدین کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس کارروائی کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
بلوچ آزادی پسند تنظیموں نے ماضی میں اس طرح کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، تاہم اس کاروائی کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
