
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گوگدان میں پاکستانی فورسز نے بھاری نفری کے ہمراہ ایک گھر پر چھاپہ مار کر تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، چھاپہ محمد عمر دشتی کے گھر پر مارا گیا جہاں سے ان کے نواسے یحییٰ ولد وحید احمد اور ایک مہمان شیرجان ولد محمد انور کو حراست میں لیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسی دوران فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی بھی کی، جس کے دوران قریبی گھر سے واپس آنے والے نوجوان بلال عزیز ولد حاجی عبدالعزیز کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اب تک اہل خانہ کو ان کی موجودہ جگہ یا کسی بھی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جس پر مقامی آبادی میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
