
جبری لاپتہ بلوچ خاتون ماہ جبین کا بھائی یونس چار ماہ کی گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہوگیا ہے۔
یونس کے اہل خانہ کے مطابق گزشتہ چار مہینے ان کے لیے نہایت کٹھن اور صبر آزما تھے، تاہم یونس کی واپسی نے گھر میں کچھ سکون پیدا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی خاندان کی اصل پریشانی ماہ جبین کی گمشدگی ہے، جو تاحال بازیاب نہیں ہو سکی۔
اہل خانہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ جبین کو بھی فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ ان کا خاندان مکمل طور پر سکون حاصل کرسکے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی یونس کی واپسی کو مثبت قرار دیتے ہوئے ماہ جبین سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی جلد بازیابی پر زور دیا ہے۔
