کوئٹہ: سول اسپتال میں موجود 20 لاشوں کی اجتماعی تدفین

کوئٹہ کے سول اسپتال میں کئی روز سے موجود بیس لاشوں کو باضابطہ طور پر لاوارث قرار دے کر چھیپا فاؤنڈیشن کی نگرانی میں دشت تیرہ میل کے قبرستان میں دفنا دیا گیا۔

تدفین کے موقع پر متعلقہ اداروں کے نمائندے اور چھیپا فاؤنڈیشن کے رضاکار موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق تدفین میں شامل لاشوں میں سے چار لاشیں منگچر سے لائی گئی تھیں جن کی شناخت گل خان عرف یاسین، عنایت اللہ، عزت اللہ اور شئے مراد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ باقی لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں کو مختلف حلقے مشکوک قرار دیتے رہے ہیں اور متعدد مرتبہ متاثرہ خاندانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایسے آپریشنز کو “جعلی مقابلے” قرار دیا ہے۔ بلوچ قوم پرست رہنماؤں اور تنظیموں نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ فورسز جبری لاپتہ افراد کو ہلاک کر کے مقابلے میں مارے جانے کا دعویٰ کرتی ہیں۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ دفن کی گئی لاشیں مختلف کارروائیوں میں مارے گئے مسلح افراد کی ہیں جن میں کوئٹہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حالیہ حملے کے دوران مارے جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری گمشدگی: ماہ جبین کا بھائی یونس چار ماہ بعد بازیاب

ہفتہ اکتوبر 11 , 2025
جبری لاپتہ بلوچ خاتون ماہ جبین کا بھائی یونس چار ماہ کی گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہوگیا ہے۔ یونس کے اہل خانہ کے مطابق گزشتہ چار مہینے ان کے لیے نہایت کٹھن اور صبر آزما تھے، تاہم یونس کی واپسی نے گھر میں کچھ سکون پیدا کیا ہے۔ ان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ