آواران میں ڈیم بنانے والی کمپنی اور جاسوسی کے آلات کو نشانہ بناکر تباہ کیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 6 ستمبر کی رات 10:00بجے کے قریب آواران کے علاقہ پیراندر، جھکرو میں ڈیم بنانے والی کمپنی کی تمام بھاری مشینری کو حملے میں نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کیا۔ یہ ڈیم قابض پاکستانی فوج کو پانی فراہم کرنے کیلئے فوج کی نگرانی میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ حملے کے باعث کمپنی کی تمام مشینری کو آگ لگ گئی جب کہ فوج کی جانب سے سیکیورٹی نگرانی کے لیے نصب تین بڑے کیمروں کو بھی سرمچاروں نے فائرنگ سے تباہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ آواران میں ڈیم بنانے والی کمپنی کی مشینری اور جاسوسی کیمروں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان بھر میں فوج کی سہولت کیلئے جاری تعمیرات اور استحصالی منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ قابض پاکستانی فوج کی نگرانی میں کام کرنے سے گریز کریں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ قوم کا خواب، بلوچستان کی آزادی

جمعرات اکتوبر 9 , 2025
تحریر: این کیو بلوچزرمبش مضمون آزادی لا خواب محض کوئی خیال نہیں، یہ لمحہ موجود میں ہمارے سانسوں کا حصہ ہے، جو بلوچ سرزمین کے رگ و ریشے میں دوڑتا ہے۔ یہ خواب صدیوں پرانا ہے، جو ہر بلوچ کے دل کی دھڑکن، ہر سانس کی حرارت، اور ہر آنکھ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ