مستونگ: مسلح افراد نے بینک لوٹ لیا، 15 لاکھ روپے سے زائد نقدی لے اڑے

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے بینک ڈکیتی کی بڑی واردات میں لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ واقعہ منگل کی صبح شہر کے مصروف بازار میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 6 سے 8 مسلح افراد مستونگ بازار میں واقع الائیڈ بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ ملزمان بینک سے تقریباً 15 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈکیتی کے دوران پورا بازار عارضی طور پر بند ہوگیا۔ واردات کے بعد فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تحریر، وقت اور اختصار کا سائیکلون!

منگل اکتوبر 7 , 2025
لکھنا محض ایک فنی مشق نہیں، بلکہ ایک مسلسل سفر اور جدوجہد ہے۔ انسان جتنا زیادہ لکھتا ہے، اتنا ہی اپنے اندر جھانکنے کا ہنر سیکھتا ہے۔ ہر تحریر مصنف کے وجود کا ایک نیا جنم ہوتی ہے۔لکھنا دراصل سماج خلاء میں گونجتی چیخوں کو لفظوں میں ڈھالنے کا ہنر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ