
خضدار: بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے سیکریٹری جنرل دل مراد بلوچ کے والد رحیم بخش بلوچ آج صبح انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق مرحوم رحیم بخش بلوچ کا تعلق خضدار کی تحصیل گریشہ کے علاقے بدرنگ سے تھا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور علاج کے سلسلے میں کراچی منتقل کیے گئے تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔
بلوچ نیشنل موومنٹ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے رحیم بخش بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔
