
بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ شال میں وائس بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے قائم کردہ احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5957 دن مکمل ہوگئے۔ ایڈوکیٹ سراج بلوچ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیمپ کا دورہ کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت کی اور حکومت سے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ناصر بلوچ نے اپیل کی ہے کہ 4 اکتوبر کو شبیر بلوچ کی طویل جبری گمشدگی کے خلاف کیچ میں لواحقین کی جانب سے ہونے والے پرامن واک اور سیمینار میں اہل کیچ سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔
واک اور سیمینار کی جگہ شہید فدا احمد چوک مقرر کی گئی ہے اور وقت کل 3:00 بجے ہے۔