سعودی عرب میں دو خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت دیدی گئی ـ

سعودی عرب میں دو خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت دیدی گئی ـ

ریاض: سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں ایک شہری کے اغوا، تشدد اور ہلاکت میں ملوث دو خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت دیدی گئی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ مشعل بن علی بن محمد البی، ابراہیم بن عبداللہ بن علی بن سید المساوی، سلطان بن محمد بن غرامہ الاسمری، عبیر بنت علی بن ظافر آل محمد العمری اور بیان بنت حافظ بن علی صدیق (یہ تمام سعودی شہری ہیں)، نے خالد بن دلاک بن محمد حامظی (سعودی) کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

بیان کے مطابق گرفتاری کے بعد ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے دھوکے سے خالد بن دلاک کو ایک جگہ بلایا اور اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے اور ایک مکان میں قید کردیا۔

ملزمان کی جانب سے مغوی کو نشہ آور اشیا دینے کے بعد بجلی کے جھٹکے دیے اور اس پر تشدد کیا جس کے بعد ویران جگہ پر پھینک دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

وزارت کے مطابق سیکیورٹی فورس نے تمام ملزمان کو تلاش کے بعد حراست میں لے کر عدالت کے روبرو پیش کیا، جہاں ملزمان نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا، جس پر عدالت نے انہیں موت کی سزا کا حکم دیا۔

اپیل کورٹ نے عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم صادر کیا جس پر اتوار کو ریاض میں عمل درآمد کرایا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خضدار: دو نوجوان پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ،قلعہ سیف اللہ سے 6 نعشیں برآمد

پیر فروری 12 , 2024
خضدار: دو نوجوان پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ،قلعہ سیف اللہ سے 6 نعشیں برآمد

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ