
بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ سوراپ ڈیم سے تین تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں، تاہم تاحال ان افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ پاکستانی فورسز پہلے سے جبری لاپتہ افراد کو دوران حراست جعلی مقابلے میں قتل کرکے ان کی لاشیں ویران میں پھینکی ہے۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ افراد پاکستانی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے ہیں، تاہم علاقائی ذرائع نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ لوگ پہلے سے جبری لاپتہ تھے اور حراست کے بعد قتل کیے گئے۔
اسی روز مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت جہانزیب روشن کے نام سے ہوئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسے 28 ستمبر کو پاکستانی فورسز ایف سی اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا اور بعد ازاں وہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ اہل خانہ کہا کہ ہے کہ اسے دوران حراست قتل کیا گیا۔