
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ، جسے مقامی سطح پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق حاشم ولد عبدالقادر ساکن بلیدہ الندور کو تقریباً چار سے پانچ روز قبل فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی نوجوان کو کراچی میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج تھا، تاہم آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کے سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ ،ڈیتھ اسکواڈ، مسلسل عام شہریوں خصوصاً نوجوانوں کو ٹارگٹ گلنگ نشانہ بنا رہے ہیں۔