
ہرنائی کے علاقے شاہرگ کلی امبو ایریا میں ایک نوجوان لڑکا اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیویز فورس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر سول اسپتال شاہرگ منتقل کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت 22 سالہ فیض اللہ ولد قاہر، قوم نورزئی، سکنہ بوستان ضلع پشین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ لڑکی کی شناخت 23 سالہ ثمینہ بی بی ولد عبدالسلام، قوم سلیمان خیل، سکنہ حال شاہرگ کے نام سے کی گئی ہے۔
لیویز کے مطابق قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مزید معلومات آئندہ سامنے آئیں گی۔