
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں مسلح افراد نے سڑک تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے بھاری مشینری کو آگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق حملہ سہ پہر تقریباً تین بجے کیا گیا، جب کیمپ میں پل کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ مسلح افراد نے موقع پر موجود تعمیراتی مشینری کو نذرِ آتش کیا۔
واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاحال کسی تنظیم نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔