پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، جھل مکسی میں غیرت کے نام پر خاتون قتل

بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور جھل مگسی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت ایک شخص ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور میں ایک گھر پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شاکر ولد رشید نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مقتول کا تعلق پنجگور ہی سے بتایا جا رہا ہے۔

فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ضلع جھل مگسی کے علاقے گوٹھ لنڈا میں اعجاز مگسی نامی شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی ریحانہ مگسی کو قتل کر دیا اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مؤثر اقدامات سامنے نہیں آئے۔

عورت فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق 2019 سے 2024 کے دوران بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے 212 واقعات رپورٹ ہوئے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ اور کولپور میں پاکستانی فورسز کا فوجی جارحیت، 50 سے زائد افراد حراست کے بعد جبری لاپتہ

پیر ستمبر 29 , 2025
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت اور اس سے متصل کولپور میں پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز کیا، جس کے دوران متعدد علاقوں کو گھیرے میں لے کر گھروں کی تلاشی لی گئی۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فوجی جارحیت کے دوران سی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ