بلوچ نیشنل موومنٹ کے سینئر رہنما قاضی ہاشم بلوچ انتقال کر گئے

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے سینئر رہنما اور دیرینہ رکن قاضی ہاشم بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ بلوچ قومی تحریک کے باوفا کارکن، نظریاتی رہنما اور انتھک جدوجہد کے علامت سمجھے جاتے تھے۔

بی این ایم کے مرکزی ترجمان کے مطابق قاضی ہاشم بلوچ جاھو کے علاقے میں پارٹی کے اولین ارکان میں شامل تھے اور انہوں نے استاد علی جان اور ڈاکٹر منان جان کے ساتھ مل کر تنظیم کی بنیادوں کو مستحکم کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ 25 اگست 2009 کو جاھو کے مرکزی بازار میں شہید الطاف بلوچ کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران ان پر ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ نے قاتلانہ حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے مگر اس کے باوجود ان کا عزم اور جدوجہد جاری رہی۔ بعد ازاں فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ان کا آبائی گاؤں تباہ ہوا، جس کے باعث انہیں مغربی بلوچستان میں پناہ لینی پڑی۔ مشکل حالات کے باوجود انہوں نے تحریک کے ساتھ اپنی وابستگی برقرار رکھی۔

بیان کے مطابق قاضی ہاشم بلوچ نے نئی نسل کی رہنمائی اور سیاسی شعور کی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ 2013 میں انہیں اس وقت کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ اور موجودہ سیکریٹری جنرل دل مراد بلوچ کی جانب سے سُرگر پہاڑی سلسلے میں ایک اہم مشن پر بھیجا گیا۔ وہاں انہوں نے بلوچ چرواہوں کی کمیونٹیز سے رابطے قائم کیے اور قومی مزاحمت اور آزادی کا پیغام پہنچایا۔ ان کی کوششوں سے سُرگر علاقہ بلوچ قومی تحریک کا ایک مضبوط قلعہ بن گیا۔

بی این ایم نے اپنے بیان میں کہا کہ قاضی ہاشم بلوچ کی قربانیاں، قیادت اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا کردار مستقبل کی جدوجہد کے لیے مشعلِ راہ ہوگا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، جھل مکسی میں غیرت کے نام پر خاتون قتل

پیر ستمبر 29 , 2025
بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور جھل مگسی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت ایک شخص ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور میں ایک گھر پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شاکر ولد رشید نامی شخص موقع پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ