
بلوچستان کے سرحدی ضلع پنجگور میں فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ تحصیل پروم کے گاؤں جائین میں مغرب کے قریب اس وقت پیش آیا جب گاڑی میں سوار مسلح افراد فائرنگ کی۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایرانی ساختہ دوہزار ماڈل گاڑی میں سوار تھے اور انہوں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی شناخت یوسف ولد غلام جان اور عزیر ولد محمد صالح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق پاکستانی فوج کے سرپرستی میں سرگرم مسلح گرو ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔