
بلوچستان کے نوشکی کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک کی شناخت منیر احمد عرف نورانی ولد جہان شاہ سکنہ لجے خاران کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسرے کا کلی عبدالرشید نوشکی سے اور تیسرے کا تعلق کلی غریب آباد نوشکی سے بتایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق منیر احمد عرف نورانی جو لجے کے رہائشی ہیں کا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے جو مفتی ممتاز نامی شخص کی سربراہی میں کام کرتا ہے ۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے لجے میں مفتی ممتاز کے ٹھکانے پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔