زہری میں پیشقدمی کرنے والے قابض فوج کے 15 اہلکار ہلاک، پسپا کر کے پیچھے دھکیلا گیا – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے زہری کے علاقوں انجیرہ اور گزان میں پیش قدمی کرنے والے قابض پاکستانی فوج کو شدید حملوں میں نشانہ بنایا۔ گذشتہ روز قابض فوج کے دس گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو انجیرہ میں سرمچاروں نے گھات لگا کر نشانہ بنایا، جس میں چار گاڑیاں براہ راست حملے کی زد میں آئی جبکہ دشمن فوج کی دو گاڑیاں تباہ ہوکر خاکستر ہوگئی۔ ان حملوں میں قابض فوج کے پندرہ سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ زہری 11 اگست سے سرمچاروں کے کنٹرول میں ہے اور اب تک 47 دنوں کے دوران قابض فوج کی بار بار کی گئی پیشقدمیوں کو ناکام بناکر انہیں پیچھے دھکیلا گیا ہے۔ آج دوسرے روز بھی گزان، انجیرہ اور گردنواح میں جھڑپیں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلی بیان بعد میں جاری کی جائیگی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دو گلاب کے پھول

ہفتہ ستمبر 27 , 2025
تحریر: مہراج بلوچزرمبش مضمون اقبال اور شعیب غنی دو چراغ، دو سچائی کے مسافر۔ یہ دونوں نوجوان صرف اپنی ذات کے لیے نہیں جیتے تھے، ان کے خواب آنے والی نسلوں کے لیے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ ہمارے علاقے کے بچے کتاب سے دوستی کریں، علم کو اپنی پہچان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ