
کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر گرفتار افراد کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزمان کی قانونی نمائندگی ایڈووکیٹ شعیب مینگل اور ایڈووکیٹ جتک نے کی۔
سی ٹی ڈی نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی، تاہم جج نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام ملزمان کو فوری طور پر جیل کسٹڈی میں منتقل کیا جائے۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر کو کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر منتظمین کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی تھی۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد ملزمان اب مزید قانونی کارروائی کے لیے جیل منتقل کر دیے گئے ہیں۔