خاران میں قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 25 ستمبر بروز جمعرات بوقت دوپہر ایک بجے خاران شہر کے وسط میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر جدید و خو کار ہتھیاروں اور گرنیڈ لانچر سے حملہ کیا، حملے میں قابض فورسز کو جانی نقصان کے علاوہ کیمپ کے اندر موجود عسکری ساز و سامان اور سہولیات کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچستان کے دیہاتوں، پہاڑوں، شہروں میں اور شاہراہوں پر قابض پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی پر کاربند ہے جس کی وجہ سے قابض فورسز نہ صرف جانی نقصان اٹھا رہے ہیں بلکہ نفسیاتی اور ذہنی طور پر شکست خوردگی کا شکار ہیں۔ ان کی اس ذہنی شکست خوردگی، خوف اور شدید اضطراب کو دور کرنے کیلئے ریاست عام افراد اور سویلین آبادیوں کو جبر اور تشدد نشانہ بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ خاران میں قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر گرفتار رہنما جیل منتقل، عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کر دی

جمعہ ستمبر 26 , 2025
کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر گرفتار افراد کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزمان کی قانونی نمائندگی ایڈووکیٹ شعیب مینگل اور ایڈووکیٹ جتک نے کی۔ سی ٹی ڈی نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ