سوراب شہر مسلح افراد افراد کے کنٹرول: کسٹم و لیویز چوکی پر حملہ اسلحہ و سامان ضبط

بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے تاریکی ڈیم میں درجنوں مسلح افراد نے حملہ کرکے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے سڑک بلاک کرکے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی اور اس دوران کسٹمز اور لیویز کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کسٹم و لیویز کی دو سرکاری گاڑیاں، اسلحہ اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے قریبی لیویز اور کسٹمز چیک پوسٹوں پر بھی دھاوا بولا اور وہاں موجود ہتھیاروں اور رسد پر قبضہ جما لیا۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران میں قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

جمعہ ستمبر 26 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 25 ستمبر بروز جمعرات بوقت دوپہر ایک بجے خاران شہر کے وسط میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر جدید و خو کار ہتھیاروں اور گرنیڈ لانچر سے حملہ کیا، حملے میں قابض فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ